اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

جہاں ضرورت پڑی رینجرز، فوج کو بلایا جاسکتا ہے، راجہ بشارت

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیر قانون راجہ بشارت نے محرم الحرام کے حوالے سے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پر مبنی مواد پر سخت ایکشن کے احکامات دیے، سوشل میڈیا پر اب تک 203 شکایات ملیں، سب کیخلاف کارروائی کی گئی۔

ان خیالات کا اظہار وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے محرم الحرام کے حوالے سے دئیے گئے خصوصی پیغام میں کیا، ان کا کہنا تھا کہ محرم میں قیام امن کےلیے وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں جبکہ کابینہ کمیٹی نے 36 اضلاع کی انتظامیہ امن کمیٹیوں کے ساتھ پلان ترتیب دئیے ہیں۔

راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ اسٹیک ہولڈرز سے کرونا کے خصوصی ایس او پیز پر عمل درآمد کی اپیلک ہے، سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پر مبنی مواد پر سخت ایکشن کے احکامات دئیے ہیں۔

وزیر قانون نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر اب تک 203 شکایات موصول ہوئی ہیں اور ان تمام شکایات پر کارروائی کی گئی ہے۔

صوبائی وزیر قانون کا مزید کہنا تھا کہ 9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری، ہر قسم کے اسلحے کی نمائش پر پابندی ہوگی اور جہاں ضرورت پڑی وہاں رینجرز و فوج کو بلایا جاسکتا ہے تاہم ابھی حالات تسلی بخش ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں