پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

کراچی، رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 11 ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 11 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے اسلحہ و مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائیاں کرتے ہوئے 11 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان اسٹریٹ کرائم، ڈکیتی سمیت دیگر جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

ترجمان رینجرز کے مطابق فریئر سے ایم کیو ایم لندن کے 2 کارندے گرفتار کیے گئے، گرفتار ملزمان ڈکیتیوں کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

ترجمان رینجرز نے کہا کہ گارڈن، نیپئر، میٹھادر اور کھارادر سے 9 ملزمان پکڑے گئے ہیں، ملزمان اسٹریٹ کرائم، ڈکیتی سمیت دیگر جرائم میں ملوث ہیں، ملزمان سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کیا گیا ہے۔

دوسری جانب رینجرز نے لانڈھی میں انٹیلی جنس بیس کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم فہد ڈکیتیوں اور اسٹریٹ کرائم کی 30 وارداتوں میں ملوث ہے۔

مزید پڑھیں: رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی : جنداللہ گروپ کااہم دہشت گرد گرفتار

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم فہد کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی، ملزم نے اکتوبر 2018 میں لانڈھی بابر مارکیٹ کے جنرل اسٹور میں ڈکیتی کی تھی۔

ملیر لنک روڈ پر لوٹ مار کرنے والے دو ڈکیت پکڑے گئے

کراچی کے علاقے ملیر لنک روڈ پر لوٹ مار کرنے والے دو ڈاکوؤں کو شہریوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کو شہری نے گاڑی سے ٹکر مار کر زخمی کردیا تھا جس کے بعد دونوں ملزمان کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا گیا۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور چھینے ہوئے موبائل فونز برآمد کرلیے گئے، پولیس کے مطابق ملزم زین اور جان محمد کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں