اشتہار

کراچی میں رینجرز کی کارروائی‘ بھتہ وصول کرنےوالے2 ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہرقائد کےعلاقے اولڈ سٹی ایریا میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے تاجروں سے بھتہ وصول کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اولڈ سٹی ایریا میں رینجرز نے تاجروں سے بھتہ وصول کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرزکےمطابق گرفتار افراد میں محمد اسلم اور ریاض حسین شامل ہیں جنہیں پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

رینجرزحکام کے مطابق دسمبر2017 کے دوران بھتے کے 4 کیسز رپورٹ ہوئے، بھتے کے3 کیسز میں ملوث ملزمان گرفتار کیا گیا۔

- Advertisement -

ترجمان رینجرز کے مطابق اولڈسٹی ایریا کے فیصل چٹھانی کوگزشتہ سال 5 اکتوبرکوبھتہ وصولی کا میسج ملا، فیصل چٹھانی کوملنے والے بھتہ وصولی کے میسج کی رپورٹ نہیں کی گئی۔

سندھ رینجرز کے ترجمان کےمطابق بھتہ وصولی میں اولڈ سٹی ایریا مارکیٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداران بھی ملوث ہیں اور ایسوسی ایشن کے حصے کے نام پر ایک لاکھ 80 ہزار تک بھتہ وصول کیا جاتا تھا۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ بھتہ وصولی میں گینگ وار کا ایاز زہری اور وصی اللہ لاکھو گروپ ملوث ہے جو کراچی آپریشن کے بعد بیرون ملک فرار ہیں۔

ملزمان بیرون ملک سے بھتہ وصولی کے لیے ٹیلیفون کرتے ہیں، ملزمان دبئی، افغانستان، ایران کے نمبروں سے کال کر کے بھتہ مانگتے ہیں۔


کراچی میں رینجرز، سی ٹی ڈی کی کارروائیاں‘ 16 دہشت گرد گرفتار


یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور سی ٹی ڈی نے کارروائیوں کے دوران 16 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں