بدھ, جنوری 8, 2025
اشتہار

کراچی، رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 22 ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائیاں کرتے ہوئے 22 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں امن و امان کے قیام کے لیے رینجرز کی کارروائیاں جاری ہیں، رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 22 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزمان سے اسلحہ، منشیات، چھینے گئے موبائل فون برآمد کرلیے گئے ہیں۔

- Advertisement -

رینجرز کے مطابق کارروائیاں عزیز بھٹی، عزیز آباد، ماڈل کالونی، گلستان جوہر، کورنگی زمان ٹاؤن اور بغدادی کے علاقوں میں کی گئیں۔

دوسری جانب پولیس نے بلوچ کالونی ڈیفنس ویو میں جعلی سیکیورٹی کمپنی کے دفتر پر چھاپہ مار کر 4 جعلی سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کرلیا۔

مزید پڑھیں: کراچی، رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 10 ملزمان گرفتار

ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفر مہیسر کے مطابق چھاپہ خفیہ اطلاع پر جعلی دفتر پر مارا گیا، ملزمان سے غیرقانونی اسلحہ، میگزین اور گولیاں برآمد کرلی گئی ہیں۔

ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق ملزمان میں داتا خان، وسیم احمد، خادم حسین اور خالد پرویز شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چھاپہ مار کارروائی کے دوران ایک جعلی گارڈ محمد الیاس فرار ہوگیا جبکہ گرفتار ملزمان کسی بھی ہتھیار کا لائسنس پیش نہ کرسکے۔

ادھر سائٹ ایریا میٹروول ضیا موڑ پر ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا، پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق شخص کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں