The news is by your side.

Advertisement

رینجرز کی کارروائیاں، کراچی سے 22 ملزمان گرفتار

کراچی: سندھ رینجرز نے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 22 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے لوٹ مار، ڈکیتی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں ساجد اور بلال نامی ملزمان کو گرفتار کیا جن کے قبضے سے مسروقہ سامان برآمد کیا گیا۔

علاوہ ازیں رینجرز نے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں واقع بوٹ بیسن، فیروزآباد، مدینہ کالونی اور سائٹ سپرہائی وے پر کارروائی کرتے ہوئے 11 ملزمان کو حراست میں لیا، گرفتار ہونے والے تمام ملزمان ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

رینجرز نے عوامی کالونی میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مومن عباس نامی شخص کو گرفتار کیا جس پر غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور دیگر جرائم میں ملوث ہونے کا الزام ہے، علاوہ ازیں رینجرز نے لیاری کے علاقے چاکیواڑہ اور فیروزآباد میں کارروائی کرتے ہوئے 6 منشیات فروشوں کو حراست میں لیا۔

یاد رہے کہ عیدالاضحیٰ پر امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے رینجرز کے مستعدد نوجوان علاقوں اور گلی محلوں میں گشت بھی کررہے ہیں تاکہ نقصِ امن کو کسی قسم کا خطرہ نہ ہو۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں