رینجرز کی کارروائیاں، تین ملزمان گرفتار

0
رینجرز کی کارروائیاں، تین ملزمان گرفتار

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خوری اور منشیات فروشی میں ملوث 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کیا جو مختلف جرائم میں ملوث ہیں۔

رینجرز اعلامیے کے مطابق ملیر کے علاقے سعود آباد میں کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں انعام رسول عرف جاوید کو گرفتار کیا گیا جو بھتہ خوری سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔

رینجرز نے دوسری کارروائی لیاری کے علاقے چاکیواڑہ میں کی جس کے نتیجے میں ملزم اشتیاق اور سراج کو گرفتار کیا گیا، دونوں  افراد منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہیں، کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کی گئی۔

واضح رہے کہ کراچی میں امن و امان کو قائم کرنے کے لیے سپریم کورٹ کی ہدایت پر آپریشن کا آغاز دو سال قبل کیا گیا تھا، عدالتی احکامات کے بعد وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے رینجرز کو خصوصی اختیارات بھی دیے۔

شہر قائد میں قیام امن کے استحکام کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے نہ صرف متحرک ہیں بلکہ اب وہ عوام کے لیے مختلف فلاحی منصوبے جیسے میڈیکل کیمپ، صاف میٹھے پانی کی ترسیل جیسے کام بھی کررہے ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments