جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

کراچی: رینجرز کی کارروائیاں، 7 ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حالیہ کارروائیاں کراچی کے مختلف علاقوں میں کی گئی جس کے نتیجے میں عسکری جماعت کے ٹارگٹ کلر، لیاری گینگ وار کے کارندے اور ڈکیتوں سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق سعودآباد، ماڈل کالونی اور پاکستان بازار کے علاقوں میں کارروائی کے دوران عسکری ونگ کے تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا جو ٹارگٹ کلنگ، اسلحے کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث تھے، ملزمان کی شناخت ندیم اختر، عمیر علی صدیقی اور فرحان عرف موٹا کے ناموں سے ہوئی۔

- Advertisement -

رینجرز اعلامیے کے مطابق پریڈی کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کے کارندے مدثر عرف مودی کو گرفتار جبکہ ماڈل کالونی سے متعدد وارداتوں میں ملوث تین ڈکیتوں کو گرفتار کیا۔

پڑھیں: متحدہ لندن کے 3 ٹارگٹ کلرز گرفتار، کہکشاں لکھنوی نے یوسی چیئرمین کو قتل کرایا

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان کو مزید قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں امن و امان کو بحال رکھنے کے لیے رینجرز کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی جاتی ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں