بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 8ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ و مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا، سپرمارکیٹ کے علاقے سے گرفتار 3 ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم لندن گروپ سے ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان اسٹریٹ کرائم، ڈکیتی اور منشیات فروشی میں ملوث ہیں، ملزمان کی شناخت نسیم اختر، حبیب اللہ اور حیدر کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ادھر بلدیہ اتحاد ٹاؤن، سعید آباد سے 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائمز کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزمان سے غیرقانونی اسلحہ، مسروقہ سامان، منشیات برآمد کرلی گئی ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق تمام گرفتار ملزمان کو مزید کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: رینجرزکی لیاری میں کارروائی‘ ملزم فیضودادا گرفتار

دوسری جانب اندرون سندھ میں پانی چوری کے خلاف محکمہ آبپاشی، پولیس، رینجرز نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے گھوٹکی میں ببلی کینال، سب برانچ آر ڈی تیس تا آر ڈی 78 تک کارروائی کی اور غیرقانونی کنکشنز، موگھے، نکوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا گیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق مجموعی طور پر 17 مقامات سسے پانی کے غیر قانونی کنکشن ہٹادئیے گئے، پانی چوری میں ملوث 9 افراد کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ 12 جنوری کو رینجرز نے لیاری میں کارروائی کرتے ہوئے سیکیورٹی اداروں پر حملوں میں ملوث مطلوب ملزم فیضو دادا کو گرفتار کیا تھا، ملزم کا تعلق ٓبدنام زمانہ گینگ غفار ذکری گروپ سے تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں