کراچی: رینجرز نے متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی کنوینئر ڈاکٹر فاروق ستار اور ایم کیو ایم کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خواجہ اظہار الحسن کو حراست میں لے کر رینجرز ہیڈ کوارٹر منتقل کردیا، ڈی جی رینجرز نے کہا ہے کہ فاروق ستار سے بھوک ہڑتال کیمپ پر بیٹھے اور میڈیا ہائوسز پر حملے کرنے والے ملزمان کی شناخت حاصل کریں گے۔
Rangers take Farooq Sattar into custody from KPC by arynews
اطلاعات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کےڈپٹی کنوینر فاروق ستار رات دس بجے کے قریب رہنمائوں ارشدہ وہرہ، خواجہ اظہار الحسن، خواجہ سہیل و دیگر کے ہمراہ کراچی پریس کلب پہنچے کہ وہ یہاں آکر میڈیا سے بات کریں گے اور حملے سے متعلق متحدہ قومی موومنٹ کا موقف بیان کریں گے لیکن اس کی نوبت نہیں آئی اور رینجرز نے انہیں کراچی پریس کلب کے باہر سے حراست میں لے کر کہیں منتقل کردیا۔
حراست کے وقت فاروق ستار نے مزاحمت بھی کی تاہم رینجرز افسر نے انہیں دھکا دیا، فاروق ستار کا کہنا تھا کہ وہ پریس کلب میں جاکر میڈیا ہائوسز پر حملے سے متعلق اپنا بیان کریں گے اور تاہم رینجرز نے انہیں گرفتا کرلیا۔
فاروق ستار کا کہنا تھا کہ میں پریس کلب میں جا کر اپنا موقف بیان کروں گا اور صرف دو جملے بولنا چاہتا ہوں، اگر مجھے ڈی جی رینجرز نے بلایا ہے تو میں خود اپنی گاڑی میں چلوں گا، رکن اسمبلی کی گرفتاری کیلئےاسپیکراسمبلی سےمنظوری لینی ہوتی ہے جس پر رینجرز افسر نے کہا کہ جو بھی بات کرنی ہے ہمارے ساتھ چلیں اور وہاں کریں میں آپ کی گاڑی میں ساتھ چلوں گا۔
فاروق ستار سے کمیپ میں بیٹھے افراد کی معلومات لیں گے، ڈی جی رینجرز
Information will be availed from Farooq Sattar… by arynews
ڈائریکٹر جنرل رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے فاروق ستار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ فاروق ستار کو حراست میں لیا ہے ان سے کیمپ میں بیٹھے افراد کے بارے میں معلومات حاصل کریں گے اور میڈیا ہائوسز پر حملوں میں ملوث ملزمان کی شناخت حاصل کریں گے جس کے بعد ہی انہیں رہا کیا جائے گا۔
اےآر وائی کے پروگرام لائیو ود شاہد مسعود میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھوک ہڑتالی کمیپ سے اٹھنے کے سبب ٹریفک جام ہوگیا تھا،آرمی چیف کا ٹیلی فون آیا تھا انہوں نے میڈیا ہائوسز پر حملوں کا نوٹس لیا ہے،کراچی میں امن ہے، کراچی کے اٹھارہ میں سے ایک ٹائون میں واقعہ پیش آیا کراچی کے دیگر علاقوں میں صورتحال کںٹرول میں رہی، کچھ لوگ تشدد پر اکسا رہے ہیں ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔