اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

رینجرز کارروائی، پانچ ملزمان گرفتار، منشیات، اسلحہ اور کرنسی برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : رينجرز سندھ نے پرانا گوليمار ميں کارروائی کرتے ہوئے منشيات فروش ، اسلحہ کي غيرقانونی ترسيل اور خريدوفروخت ميں ملوث گروہ کے پانچ ارکان کوگرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان رينجرز سندھ کے مطابق پرانے گوليمار کے علاقے ميں کارروائی کرتے ہوئے منشيات فروشی ميں ملوث گروہ کے پانچ ارکان کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد ميں منشيات اسلحہ اور ايمونيشن بھی برآمدکر ليا ہے۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتارملزمان ميں فرقان ، نبيل ، بشير ، تحسين اور محمد حنيف شامل ہے جنہیں تفتیش کے لیے منتقل کردیا گیا ہے جہاں اِن ملزمان سے اسلحہ اور منشیات سمیت دہشت گردی سے متعلق اہم مقدمات میں تحقیقات جاری ہیں جس کی روشنی میں مذید ملزمان کو گرفتار کر کے پورے گروہ کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

- Advertisement -

ترجمان رینرز کے مطابق اس کامیاب کارروائی میں علاوہ ملزمان کے قبضے سے تين لاکھ 22 ہزارنقدرقم 7کلو ہيروئن 100گرام افيون 1.6کلوحشيش 2کلو کرسٹل شيشہ 2300 شراب کي بوتليں 2عدد موٹرسائکل ، نائن ايم ايم پستول پانچ عدد ميگزين ايک عدد 30بورپستول اور ديگر اسلحہ اور ايمونيشن بھی برآمد کيا گيا۔

واضح رہے پرانا گولیمار میں منشیات اور اسلحہ فروشی کی شکایات عام آئی تھیں جس پر رینجرز نے علاقے کی ریکی جاری رکھی اور مصدقہ اطلاعات پر رنگے ہاتھوں ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں