کراچی: لیاری گینگ وار کا سرغنہ عزیر بلوچ کو رینجرز نے کراچی میں داخل ہوتے ہوئےگرفتار کرلیا۔
ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گینگ وار سرغنہ عزیر جان بلوچ گزشتہ رات کراچی میں داخل ہورہا تھا کہ رینجرز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے اسے گرفتارکیا۔
- Advertisement -
ترجمان رینجرزکا کہنا ہے کہ گرفتاری کے وقت عزیرجان بلوچ سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، عزیرجان بلوچ قتل، اقدام قتل، بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں جیسے سنگیں مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔
بدنام گینگسٹر عزیر بلوچ کے مختلف عدالتوں سے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہوچکے ہیں۔