کراچی : شہر قائد کے علاقے کورنگی میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں خفیہ اطلاع پر رینجرز نے کارروائی کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتارملزمان ثاقب، طلحہ اورثاقب بھتہ خوری میں ملوث ہیں، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔
سندھ رینجرز کے ترجمان کے مطابق ملزما ن نے کورنگی 6 نمبرمیں تاجرکی گاڑی پرفائرنگ کی اور واردات کے بعد ملزما ن نے تاجرسے 2 کروڑبھتہ طلب کیا تھا۔
کراچی : رینجرز کی کارروائی‘ موٹرسائیکل لفٹرگروہ کے4 کارندے گرفتار
یاد رہے کہ دو روز قبل سندھ رینجرز نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کیا تھا، ملزمان کا تعلق موٹرسائیکلیں چوری کرنے والے گروہ سے تھا۔
ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ ملزمان ملیر، سرجانی، لانڈھی اور کمرشل علاقوں میں وارداتیں کرتے تھے۔
کراچی: رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں‘ 12 ملزمان گرفتار
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 12 ملزمان کو گرفتار کیا تھا، ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ، گولیاں اور مسروقہ سامان برآمد کیا گیا تھا۔