کراچی: شہر قائد کے علاقے کورنگی نمبر 6 میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی نمبر 6 میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان ڈکیتی کی 400 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہیں۔
ترجمان رینجرز کے مطابق عبدالستار اور سلطان کوسی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا، ملزمان گلیوں اورسڑکوں پرلوٹ مار اورسنگین جرائم میں ملوث ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ملزمان بینک سے نقدی نکلوانے والوں کو لوٹا کرتے تھے۔ ملزمان سے اسلحہ، چھینی گئی موٹرسائیکل اور مسروقہ سامان برآمد کیا گیا ہے۔
رینجرز کی کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 6 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد
یاد رہے کہ 2 اگست کو رینجرز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر ملیر سٹی اورشارع فیصل کے علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا تھا۔
ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا تھا کہ محمد عظیم، سید توقیر عباس حسین عرف دانیال،احمد حسین عرف کالا، فیضان بشیر، ذیشان عرف بونا اور محمد عامر عرف لمبا کو گرفتار کیا جو ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔