ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

کراچی: رینجرز کی کورنگی میں کارروائی، 2 ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے علاقے کورنگی میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان نے زعیم نامی شخص کو گھر بلا کر قتل کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے قتل زعیم نامی شخص کے قتل میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز نے بتایا کہ کارروائی لاپتہ زعیم کے سراغ کے لیے تیکنیکی مانیٹرنگ اور شواہد پرکی گئی، گرفتار ملزمان میں شاہد اور زاہد شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق دونوں ملزمان بھائی ہیں اور انہوں نے زعیم سے کاروباری شراکت داری کا اعتراف بھی کرلیا۔

سندھ رینجرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ زعیم نے کاروبار کے لیے دونوں کو 36 لاکھ روپے دیے تھے، معاہدے کے تحت منافع زعیم کو نہیں دے رہے تھے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ زعیم کے بار بارمطالبے پر ملزمان نے اسے گھر بلایا اور قتل کر دیا، ملزمان کی نشاندہی پرلاش کے ٹکڑے برآمد کر لیے گئے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق دونوں ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

کراچی، رینجرز کی کارروائیاں، 9 ملزمان گرفتار

یاد رہے کہ رواں ماہ 10 اگست کو شہر قائد میں رینجرز نے کارروائیاں کرتے ہوئے 9 ملزمان کو گرفتار کیا جو اسٹریٹ کرائمز اور ڈکیتی سمیت دیگر جرائم میں ملوث تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں