اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

لاہورمیں رینجرزانسدادِ دہشت گردی کمانڈو فورس کی پاسنگ آوٗٹ پریڈ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: رینجرزکی ذیلی انسدادِ دہشت گردی کمانڈو فورس نے لاہورمیں منعقد ہونے والی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

تفصلات کے مطابق پنجاب رینجرز کی تربیت یافتہ انسدادِ دہشت گردی کمانڈو فورس نے دہشت گردی کے خلاف نبردآزما ہونے کی تربیت کا عملی مظاہرہ کیا۔

مظاہرے میں کمانڈوز کی جانب سے ایمرجنسی کی صورتحال سے نبرد آزما ہونے کی تربیت کے جواہر بھی دکھائے گیے۔

اس موقع پرلاہورکے کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل صادق علی پریڈ کے ممہانِ خصوصی تھے جبکہ پنجاب رینجرزکے ڈائریکٹرجنرل عمرفاروق برکی بھی دیگر سینئر حکام کے ہمراہ موجود تھے۔

واضح رہے کہ لاہورکے گلشن اقبال پارک میں اتوارکے روز ہونے والے بم دھماکے میں 72 افراد جاں بحق جبکہ 300 زخمی ہوئے تھے۔ جس کے بعد رینجرزنے پنجاب میں مختلف مقامات پرآپریشنز کا سلسلہ شروع کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں