جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

رینجرزاورسی ٹی ڈی کے چھاپے، تین ٹارگٹ کلر گرفتار، اہم انکشافات

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : رینجرز نے کراچی کے علاقے برنس روڈ پر کارروائی کرکے پندرہ افراد کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر گرفتار کرلیا، جبکہ سی ٹی ڈی نے ملیر جمعہ گوٹھ سے دو ٹارگٹ کلرز کو حراست میں لے لیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق کبوتر چوک برنس روڈ کے قریب رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلر عظمت حسین کو گرفتار کرلیا.

رینجرز حکام کے مطابق گرفتار ملزم نے پندرہ افراد کے قتل کا اعتراف کیا ہے، جن میں مختلف جماعتوں کے کارکنان ، پولیس اہلکار اور وکلاء بھی شامل ہیں.

رینجرز حکام کے مطابق گرفتار ملزم نے دوران تفتیش اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ساتھی جماعت کیلئے بھتہ اکھٹا کرنے اور کھالیں جمع کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔

دوسری جانب سی ٹی ڈی پولیس نے ملیر جمعہ گوٹھ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا.

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کارروائی کے دوران دو ملزمان گرفتار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی گرفتاری کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں، ابتدائی طور پر ملزمان نے چار افراد کے قتل کا اعتراف کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں