اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

سندھ رینجرز نے چہلم کے موقع پردہشت گردی کامنصوبہ ناکام بنادیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ رینجرزنےچہلم کےموقع پردہشت گردی کامنصوبہ ناکام بنادیا اور تین دہشت گردوں کو ہلاک دیا۔

تفصیلات کے مطابق اندرونِ سندھ روہڑی کے علاقے میں امام بارگاہ باب کربلا روہڑی کی طرف جانے والے راستے پر سندھ رینجرز کی طرف سے لگائے گئے ناکے کو تین مشکوک افراد نے بائی پاس کرنے کی کوشش کی۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ جب ان مشکوک افراد کو ناکے پر موجود رینجرز کے اہلکاروں نے چیکنگ کے لیے رکنے کا اشارہ کیا توان مشکوک افراد نے انہوں نے بھاگنے کی کوشش کی۔ ان مشکوک افراد کی گرفتاری کے لیے رینجرز اہلکاروں نے ان کا پیچھا کیا، جس کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

اسی دوران دو مشکوک افراد نے خود کش جیکٹس سے دھماکہ کرنے کی کوشش کی لیکن رینجرز اہلکاروں کی بروقت اور موثر فائرنگ کے نتیجے میں تینوں مشکوک افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

خود کش جیکٹوں کو بم ڈسپوزل اسکواڈ کی مدد سے ناکارہ بنا دیا گیا۔


مزید پڑھیں :  شہدائے کربلا کا چہلم آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے


اب تک کی تحقیقات کے مطابق ان دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا اوران کا ہدف امام بارگاہ باب کربلاروہڑی تھی، تینوں ہلاک دہشتگردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے جس سے ان کے باقی ماندہ نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

اس سے قبل پاکستان رینجرز سندھ کوانٹیلی جنس بنیاد پر اطلاعات ملیں کہ کچھ دہشتگرد کراچی اور اندرون سندھ میں چہلم حضرت امام حسین کے موقع پر دہشتگردی کی کارروائی کر سکتے ہیں۔

ان معلومات کی بنیاد پر کراچی اور اندرون سندھ میں رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چہلم حضرت امام حسین اور تمام اہم مقامات کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں