کراچی : رینجرز نے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے لیاری گینگ وار سمیت 14 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق کارروائیاں گلشن حدید، کلفٹن، گورا قبرستان، فرنٹیئر کالونی، کیماڑی، اورنگی ٹاؤن کے علاقوں میں کی گئیں۔
کارروائی کے دوران 14 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، گلشن حدید، کلفٹن اور گوراقبرستان کے اطراف میں خفیہ اطلاع پر کارروائیوں کے دوران ٹارگٹ کلر سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلر کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے اور ان ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا گیا جب کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔