جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

رینجرزکے اختیارات کا معاملہ پھرسراٹھانے والا ہے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ میں رینجرز کے اختیارات کا معاملہ پھر زیر بحث آگیا، وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نےیہ اعلان بھی کردیا کہ رینجرز کومکمل اختیارات دینے کیلئے سندھ اسمبلی میں پیش کی جانے والی قرارداد میں ترمیم بھی کی جاسکتی ہے ،لیکن وفاق سے ساتھ معاملات ابھی سردہی نذر آرہے ہیں .

وزیراعظم کی ہدایت کے باوجود چوہدری نثار کراچی نہ آسکے، رینجرز کے اختیارات کا معاملہ پانچ فروری کو پھر سامنے آنے والا ہے لیکن اس کی باز گشت ابھی سے سنائی دے رہی ہے۔

کورکمانڈر کراچی سے ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ نے اعلان کردیا کہ رینجرزکو مکمل اختیارات دیئے جائیں گے ۔ پانچ فروری کو رینجرز اختیارات میں توسیع بھی ختم ہوجائے گی اور سندھ اسمبلی پھر اس معاملے پر بحث کرے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے تو معاملہ حل کرنے کا عندیہ دے دیا ہے لیکن وفاقی وزیر چوہدری نثار شاید اس حل میں شامل نہیں۔

وزیراعظم کی ہدایت کے باوجود چوہدری نثار کراچی نہیں آئے۔ دیکھنا یہ ہے کہ بیورو کریسی وڈے سائیں کی ہدایت پر عمل کرتی ہے یا نہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں