جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

سندھ حکومت نے رینجرز کے اختیارات میں 77روز کی توسیع کردی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع کردی گئی وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ داخلہ سندھ کی سمری منظورکرلی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے رینجرز کے اختیارات میں ستتر دن کی توسیع کی ہے، وزارت داخلہ نے رینجرز اختیارات میں نوے روز کی توسیع کی سمری وزیر اعلیٰ سندھ کو بھیجی تھی۔

وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ نے سمری پر دستخط کردئیے، محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق رینجرز کے خصوصی اختیارات میں ستتر دن کی مزید ترسیع کردی گئی ہے۔

رینجرز اختیارات کی سمری توثیق کے لئے وزرات داخلہ کو بھیجی جائے گی۔ کراچی میں رینجرز کے خصوصی اختیارات مدت تین مئی کو ختم ہوگئی تھی

سمری کی منظوری سے رینجرزکو گرفتاری اورتحقیقات کےخصوصی اختیارات حاصل ہوں گے۔

یاد رہے کہ سندھ میں رینجرز کی کارروائیوں پر سندھ حکومت کے تحفظات پر پہلے دو مرتبہ رینجرز کو اختیارات دینے کا معاملہ لٹک گیا تھا اوروفاق کو رینجرز کےاختیارات کیلئے مداخلت کرنا پڑی تھی۔

حکومت سندھ نے فروری میں رینجرز اختیارات میں تین ماہ کی توسیع کی تھی۔ اس سے قبل گزشتہ روز وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں نیشنل ایکشن پلان اور کراچی آپریشن کی پیش رفت کے بارے میں گفتگو کی گئی۔

ڈی جی رینجرز نے وزیراعلیٰ کو سندھ میں حالیہ گرفتاریوں کے متعلق معلومات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ مذکورہ ملزمان کے پکڑے جانے کے بعد جرائم کی شرح میں کمی آئی ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے ڈی جی رینجرز کو اس حوالے سے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے رینجرز کی کارکردگی کو بھی سراہا۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں