کراچی : شہر قائد میں رینجرز کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاررائیاں جاری ہیں شہر کے مختلف علاقوں سے کالعدم تنظیموں کے سات کارندے گرفتار کرلئے۔
تففصیلات کے مطابق شہر قائد میں قیام امن کے لئے رینجرز کی تابڑ توڑ کارروائیاں بھرپور طریقے سے جاری ہیں ۔ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ رینجرز نے خفیہ اطلاع پر مدینہ کالونی میں کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کے تین دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے گیارہ مختلف اقسام کا اسلحہ برآمد کیا گیا۔گرفتار ملزمان ست تفتیش جاری ہے رضویہ اور پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی میں رینجرز نے چھاپے مار کر کالعدم تنظیموں کے چار دہشتگردوں کو حراست میں لے لیا۔
مذکورہ ملزمان کو پہلے سے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پرحراست میں لیا گیا، ملزمان فرقہ وارانہ دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں۔