منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

رینجرز نے کراچی میں اپنے تھانے قائم کرنیکی اجازت مانگ لی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں بدامنی عملدرآمد کیس میں رینجرز نے بھی عدالت عظمیٰ میں اپنی رپورٹ جمع کرادی۔رپورٹ میں رینجرز نے اپنے تھانے قائم کرنے اور تفتیش کیلئے اختیارات مانگ لئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کراچی بدامنی عملدرآمد کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران سندھ رینجرز اپنی رپورٹ پیش کی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رینجرز نے دو ہزار تیرہ سے اب تک پانچ ہزار چھیانوے ملزمان پکڑے۔ سانحہ صفورہ کا اہم ملزم گرفتار ہوا اور رہا ہوگیا، پولیس نے صحیح تفتیش نہیں کی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ رینجرزکے اختیارات کوعارضی طورپرختم کیا گیا، جس کا کارکردگی پرمنفی اثرپڑا۔ پولیس افسران کی باربارتبدیلی کے باعث بھی کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔

جب تک تمام ادارے ایک ساتھ کام نہ کریں کامیابی ممکن نہیں۔ رپورٹ میں رینجرزنے اپنے تھانے قائم کرنے اور تفتیش کے لئے اختیارات بھی مانگے ہیں۔

رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ پولیس افسران کا وقت سے پہلے تبادلہ نہ کیاجائے، پولیس کو سیاست پاک رکھا جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں