کراچی میں رینجرزکی کارروائی‘7دہشت گردہلاک -
The news is by your side.

Advertisement

کراچی میں رینجرزکی کارروائی‘7دہشت گردہلاک

کراچی :شہرقائد میں رینجرز نے کارروائی کےدوران سات دہشت گرد ہلاک جبکہ بڑی مقداد میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمدکرلیا۔

تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقےشاہ لطیف ٹاؤن میں دہشت گردوں کی اطلا ع پررینجرزنےچھاپہ مارا توملزمان نےرینجرز کودیکھتے ہی فائرنگ شروع کر د ی ،فائرنگ کےتبادلے میں سات مبینہ دہشت گردموقع پر ہلاک اورایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان کا تعلق کالعدم گروپ سے تھا۔ان کے قبضے سےجدید خودکار اسلحہ اور بڑی مقدارمیں گولیوں سمیت دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

ترجمان رینجرز کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گرد کراچی میں بڑے پیمانے پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

مزید پڑھیں:منگھوپیرمقابلہ ہلاک 11 دشت گردوں‌ میں سے 8 کی شناخت ہوگئی‘رینجرز

یاد رہے کہ دوروز قبل منگھوپیر میں رینجرز سے مقابلے کےدوران 11دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے،جن میں 8 افراد کی شناخت ہوگئی تھی، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے تھا۔

مزید پڑھیں:سپرہائی وے: رینجرزقافلےپرحملہ‘جوابی کارروائی میں7دہشتگرد ہلاک

واضح رہےکہ تین روز قبل سپرہائی وے کاٹھور پررینجرز کےقافلے پردہشت گردوں نےحملہ کیاتھا،رینجرز کی جوابی کارروائی میں سات دہشت گرد مارے گئے،جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوگیاتھا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں