ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

کراچی: رینجرز کی کارروائی،دو ملزم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : رینجرز کا آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع سٹی کمپاؤنڈ کا سرچ آپریشن ، مخصوص مقامات کی تلاشی، 2 مشتبہ ملزمان گرفتار، نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی آئی چند ریگر روڈ پر واقع سی پی آر کمپاؤنڈ میں رینجرز کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی خارجی راستوں کو بند کرتے ہوئے آمد ور فت پر پابندی لگا دی گئی تھی۔

سرچ آپریشن میں رینجرز کی 3 موبائلوں اور 2 موٹر سائیکلوں پر سوار اہلکاروں نے حصہ لیا، اس دوران مخصوص مقامات اور گھروں کی تلاشی لی گئی اور 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

- Advertisement -

دوسری جانب رینجرز کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کراچی امن کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ’’کراچی میں قائم ہونے والا امن رینجرز اور عوام کے مشترکہ کاوش ہے، ترجمان رینجرز نے عوام کے تعاون کا بھی شکریہ ادا کیا ہے‘‘۔

پڑھیں :  رینجرز کی منگھو پیر میں کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک

اعلامیے میں شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ ’’شہری مکان کرائے پر دینے اور ہوٹلوں میں رہائش دینے سے قبل اچھی طرح جانچ پڑتال کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی یا شرپسند افراد کی موجودگی کی اطلاع رینجرز ہیلپ لائن پر دیں‘‘۔

علاوہ ازیں رینجرز نے فیڈرل بی ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے جوائنٹ انچارج سید شکیل احمد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں