کراچی میں رینجرز نے کاونٹر ٹیرراز ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے دفتر پر چھاپہ مار کر شہری کو بازیاب کروا لیا۔
ڈی آئی جی آصف اعجاز شیخ کے مطابق پکڑا گیا شہری عراق سے کراچی پہنچا تھا اور سی ٹی ڈی نے زیرحراست شہری کی اطلاع اعلیٰ حکام کو دی نہ انٹری کرائی۔
ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ شہری کو غیرقانونی طور پر رکھنے پر سی ٹی ڈی کے ایس ایچ او سمیت 4 اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے اور ان چاروں اہلکاروں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔
- Advertisement -
آصف اعجازشیخ نے بتایا کہ معطل اہلکاروں میں سب انسپکٹر، اےایس آئی اور کانسٹیبل شامل ہیں ملزمان پر کالعدم تنظیم سے روابط کا شبہ ہے، سی ٹی ڈی نے متاثرین کے اہلخانہ سے پہلے 5 لاکھ مانگے پھر 1 لاکھ طے ہوئے۔