کراچی : پاکستان رینجرز سندھ نےکراچی کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں کرتے ہوئے 10ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتارملزمان مختلف جرائم میں ملوث ہیں۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق کراچی میں خواجہ اجمیر نگری کےعلاقے میں رینجرز نے کاروائی کرتے ہوئے 4ملزمان اکرام زادہ، زمین، خرم زمان اور حبیب زادہ کو گرفتار کرلیا۔
ملزمان علاقےمیں منشیات فروشی سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔
کورنگی ، سعودآباد، خواجہ اجمیر نگری اور ڈاکس کے علاقوں میں رینجرز نے کاروائی کرتے ہوئے 6ملزمان طارق عزیز،آصف بھٹی، وقار، فیضان، بابر اسماعیل اور مونس نقوی کو گرفتار کیا، ملزمان ڈکیتی سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔
ترجمان کے مطابق ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، منشیات ومسروقہ سامان برآمد کرلیا، 6ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لئے پولیس 4 کو اے این ایف کے حوالے کیا گیا ہے۔