کراچی : رینجرز نے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر سرجانی ٹاؤں میں زیر زمین مدفن کیے گئے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا۔
رینجرز نے کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں زیر تعمیر مکان کے زیر زمین ٹینک کے اندر چھپایا گیا بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا،اسلحہ مبینہ طور پر جرائم اور قتل و غارت گری کی وارداتوں میں استعمال ہوا تھا جسے رینجرز آپریشن کے شروع ہونے کے بعد زیر زمین ٹینک مین چھپا یا گیا تھا ۔
رینجرزترجمان کے مطابق سرجانی ٹاؤن سے گرفتار ایک خطرناک ملزم کی نشاندھی پر کارروائی کر کے زیرِ تعمیر گھر سے پانی کے ٹینک میں چھپایاگیا اسلحہ برآمد کرلیا،یہ کارروائی متحدہ قومی موومنٹ کے عسکری ونگ کے گرفتار کارندے کی نشاندھی پر کی گئی، جہاں مکان کے واٹر ٹینک میں چھپایاگیا جدید اسلحہ برآمد کیا،برآمد کردہ اسلحہ میں 15 بائیس بور رائفلیں، دو بارہ بور رپیٹر ، تیس بور پستور، چوالیس بور رائفل سمیت آٹھ بلٹ پروف جیکٹس شامل ہیں۔
ترجمان رینجرز کے مطابق برآمد ہونے والااسلحہ شہر میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں استعمال کیاجاتا رہا ہے جسے رینجرز آپریشن کے بعد چھپا دیا گیا تھا اور بہ وقت ضرورت نکال کر دہشت گردی کے واقعات میں استعمال کرنا تھا۔