کراچی: شہرِ قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ایک خالی مکان سے اسلحہ اور بارودی مواد بر آمد کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں امن و امان قائم کرنے کے سلسلے میں رینجرز کی کارروائیاں جاری ہیں، سرجانی ٹاؤن کے علاقے انار کلی میں ایک مکان سے اسلحہ بر آمد کر لیا جو ایک عرصے سے خالی پڑا ہوا تھا۔
[bs-quote quote=”اسلحہ ایم کیو ایم لندن کے بھتہ خور سلطان کے ساتھیوں نے چھپایا تھا” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]
رینجرز کے ترجمان نے بتایا کہ انار کلی کے خالی مکان میں اسلحہ اور بارودی مواد متحدہ قومی موومنٹ لندن کے بھتہ خور سلطان کے ساتھیوں نے چھپایا تھا۔
رینجرز کے مطابق مکان میں چھپایا گیا اسلحہ شہر میں دہشت گردی اور بد امنی کے لیے استعمال ہونا تھا۔ یاد رہے کہ کراچی میں بد امنی دور کرنے میں رینجرز نے بنیادی کردار ادا کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں رینجرز کی پیٹرولنگ اور اسنیپ چیکنگ، 16 ملزمان گرفتار
یاد رہے ایک ہفتہ قبل شہرِ قائد میں رینجرز نے پیٹرولنگ اور اسنیپ چیکنگ میں تیزی لا کر مختلف علاقوں میں زبردست کارروائیوں کے دوران 16 ملزمان کو حراست میں لے لیا تھا۔
شہر میں رینجرز کے اٹھارہ سو سے زائد اہل کار پیٹرولنگ اور اسنیپ چیکنگ میں مصروف ہیں، اسنیپ چیکنگ کی مانیٹرنگ سینئر افسران کی زیرِ نگرانی ہو رہی ہے۔