کراچی: گلستان جوہر بلاک انیس میں واقع رہائشی عمارت میں رینجرز نے سرچ آپریشن کرتے ہوئےچھ مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا.
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک انیس میں واقع رہائشی عمارت کا رات گئےرینجرز نے محاصرہ کر تے ہوئےداخلی وخارجی راستوں کی ناکہ بندی کی، اورمخصوص فلیٹس کی تلاشی کے دوران چھ مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیئے انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا.
رینجرز کے سرچ آپریشن کے دوران زیر حراست افراد میں سے بعض کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا،مذکورہ رہائشی عمارت میں آپریشن سے کچھ دیر قبل دوسیاسی جماعت کے کارکنا ن کے درمیان پہلے تلخ کلامی ہوئی اور تصادم ہوا.
تصادم کی اطلاع ملنے پررینجرز کی بھاری نفری گلستان جوہر بلاک انیس میں پہنچی اور فوری طور پرسرچ آپریشن کرتے ہوئےچھ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔