کراچی : شیریں جناح کالونی میں رینجرز نے آپریشن کرتے ہوئے دس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق رینجرز کی بھاری نفری نے آج صبح شیریں جناح کالونی کا گھیراؤ کیا اور علاقےکےداخلی و خارجی راستےبندکرکے مخصوص مکانات کی تلاشی لی گئی۔
رینجرزذرائع کےمطابق آپریشن جرائم پیشہ اورکالعدم تنظیم کےارکان کی موجودگی کی اطلاع پر کیاگیاآ۔
پریشن تین گھنٹےتک جاری رہا اس دوران کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو علاقے میں داخلےکی اجازت نہیں دی گئی۔
علاقےکی سرچنگ کےبعددس مشتبہ افرادکوحراست میں لیا گیا، ادھرقانون نافذ کرنے والے ادارے نےہجرت کالونی میں کارروائی کرتےہوئے گینگ وارکےاہم کمانڈر ایاز زہری کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔
ذرائع کےمطابق ملزم کاتعلق وسیع اللہ لاکھوگروپ سےہے۔ ملزم کے قبضےسےاسلحہ برآمدکرلیا۔ ملزم بھتہ خوری اغواءبرائےتاوان ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں مطلوب تھا۔