کراچی : سندھ کے سینیئر صوبائی وزیر تعلیم نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا فیصلہ سندھ اسمبلی کرے گی۔جبکہ پی ٹی آئی نے اختیارات میں توسیع کیلئے سندھ اسمبلی میں قرار داد جمع کرادی
تفصیلات کے مطابق ملک کی اعلیٰ ترین قیادت کی بیٹھک بھی کام نہ آئی ۔سندھ حکومت یقین دہانی کرانےکےبعد مکر گئی ۔سائیں سرکارنے رینجرزاختیارات کامعاملہ اسمبلی سےمشروط قرار دےدیا۔
سندھ اسبلی کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نثار کھوڑو نے کہا کہ رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی سمری بھجوادی ہے، فیصلہ اراکین سندھ اسمبلی کریں گے۔
دفاعی ادارے اور رینجرز ایک ہی صفحے پر نظر آتے ہیں۔ وزیراعلی قائم علی شاہ نے وزیر اعظم کو یقین دیانی کے بعد رینجرز کا معاملہ سندھ اسمبلی میں لےجانے کا فیصلہ کیاہے۔
لگتا ہے بلی تھیلے سے باہر آگئی ہے۔ کیا اس صورتحال میں وفاقی اور صوبائی حکومت میں ٹکراؤ کا امکانات موجود ہیں؟سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی سودے بازی کی بنیاد پر دباؤ سے نکلنے کی خواہش مند ہے۔