بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

عزیربلوچ کیس، رینجرزنے ذوالفقارمرزا سمیت اہم شخصیات کوتفتیش کے لئے طلب کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: عزیربلوچ کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، رینجرزنے سابق وزیرداخلہ سندھ ذوالفقارمرزا سمیت اہم شخصیات سے تفتیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق رینجرزعزیربلوچ کیس کےسلسلے میں پیپلزپارٹی کے باغی رہنما ذوالفقارمرزا سمیت پانچ اہم شخصیات سے تفتیش کی جائے گی۔

مذکورہ افراد میں ذوالفقارمرزا کے علاوہ پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والی لیاری کی ایم پی اے ثانیہ ناز بھی شامل ہیں۔

ذوالفقارمرزامیڈیا پر کئی مرتبہ عزیربلوچ سے اپنے قریبی روابط کی تذکرہ کرچکے ہیں اوران سے اپنے تعلقات کوبرادرانہ قراردیتے ہیں۔

واضح رہے کہ ابتدائی تفتیش میں عزیر بلوچ نے کئی اہم سیاسی شخصیات کے ساتھ اپنے روابط کا اعتراف کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اہم شخصیات سے تفتیش کے لئے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے باضابطہ اجازت طلب کی گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں