جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

گرفتار کئے گئے 3خطرناک ٹارگٹ کلرز کے حوالے سے تفصیلات جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران گرفتار کئے گئے تین خطرناک ٹارگٹ کلرز کے حوالے سے تفصیلات جاری کردیں۔

پاکستان رینجرز سندھ کے اعلامیہ کے مطابق پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث بدنام زمانہ ٹارگٹ کلرمبارک علی عرف لنگڑا کو گذشتہ روز انسدادِ دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا، انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ملزم کو نوے روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کیا۔

ملزم مبارک عرف لنگڑا بارہ افراد کے قتل میں ملوث ہے، ملزم نے انیس سو نوے میں سولجر بازار کے علاقے میں اے ایس آئی کو گرفتار کیا ملزم بھتہ خوری ، جلاؤ گھیرا واورہڑتال کے دوران سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے میں بھی ملوث ہے۔

ترجمان رینجرز نے اپنے بیان میں کہا کہ ایک اور ٹارگٹ کلرعادل عرف پگلہ کو انسدا ددہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا عادل عرف پگلہ شہر میں پولیس اہلکاروں سمیت کئی افراد کی ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث ہے ملزم عادل عرف پگلہ کا نام پاکستان رینجرز سندھ کی طرف سے فاروق ستار کو ارسال کی گی لسٹ میں سیریل نمبر دو پر ہے۔

رینجرز حکام کے مطابق ملزم عادل عرف پگلہ بریگیڈ تھانے کے ایس ایچ اوانسپکٹر ناصر الحسن ، بریگیڈ تھانے کے سپاہی خرم اور سی آئی اے صدر کے ہیڈ کانسٹبل مقبول احمد کے قتل میں بھی ملوث ہے ملزم بھتہ خوری اور جلاو گھیراو اور جبری ہڑتال کرانے میں بھی ملوث ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان رینجرز نے پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ایک اور ٹارگٹ کلر لیاقت حسین ترک کو بھی گرفتار کیا ہے جو کہ قتل کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے، ملزم نے بسی نومبر دو ہزار گیارہ کو سی آئی ڈی گارڈن کے اہلکارو پولیس کانسٹبل ثناء اللہ کا قتل کیا، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات کے توقع ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں