کراچی : رینجرز حکام نے کہا ہے کہ ایک گروہ کراچی میں دہشت گردی اورتشدد کو ہوا دینے کی کوشش کر رہا ہے۔ شہری تعاون کریں تحفظ دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق عیسیٰ نگری اور موتی محل پررینجرز کی چوکیوں پرکریکر حملوں کے مقدمات درج کر لئے گئے، سندھ رینجرز کے ترجمان نے کہا ہے کہ عسکریت پسند گروہ کراچی میں دہشت گردی کو ہوا دے رہے ہیں ۔ لوگوں کو پرتشدد کارروائیوں کے لئے اکسایا جارہا ہے۔
ترجمان رینجرز کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق صبح رینجرز کی چیک پوسٹوں پرکر یکرحملے اورینجرزپر لگائے گئے جھوٹے الزامات بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔
ترجمان کے مطابق گزشتہ چند دنوں سے ایک عسکریت پسند گروہ مختلف اشخاص کو پر تشد کارروائیوں کی ترغیب دے رہا ہے۔ ایسے افراد نے رینجرزسے رابطہ کیا اوران کوششوں کی نشاندہی کی۔
رینجرزنے سخت نوٹس لیتے ہوئے پرتشدد کارروائیوں پراکسانے والو ں کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی کرائی، آج صبح رینجرزکی چوکیوں پر حملے کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔
یاد رہے کہ کراچی میں صبح سویرے رینجرزچوکیوں پر دستی بم سے حملے،دہشت گرد عیسی نگری اور موتی محل پرچوکیوں کو نشانہ بنا کر فرارہوگئے۔
دونوں حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم رینجرزچوکیوں کوجزوی نقصان پہنچا۔