اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

اختیارات میں اضافہ نہ ہونے پررینجرزکو واپس بلایا جاسکتا ہے، چوہدری نثار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی/ اسلام آباد: وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے رینجرزکےخصوصی اختیارات کی سمری پردستخط نہیں کیےجس کے بعد سندھ میں رینجرزکو حاصل خصوصی اختیارات ختم ہوگئے ہیں، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ موجود صورتحال میں رینجرزکوواپس بلایا جاسکتا ہے۔

اپیکس کمیٹی سندھ نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا دائرہ اندرون سندھ تک بڑھانے پرغورکیا تھا لیکن وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع دینے کے حق میں نظرنہیں آرہے۔

سندھ میں رینجرز کو حاصل خصوصی اختیارات کی مدت پانچ دسمبر ختم ہونا تھی، جس میں چارماہ کی توسیع کی سمری محکمہ داخلہ نے وزیر اعلیٰ سندھ کو بھیجی تھی۔

مذکورہ سمری 11 روز سے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں سائیں کے دستخط کی منتظرہے لیکن وزیراعلیٰ سندھ نے دستخط نہ کئےجس کے باعث رینجرزکو حاصل اختیارات اب ختم ہوگئے ہیں۔

سندھ میں رینجرز کو انسداد دہشتگردی ایکٹ کی شق نو کے تحت خصوصی اختیارات دئیے گئے تھے جن کے تحت رینجرزکو گرفتاری، چھاپے اورتحقیقات کے لئے خصوصی اختیارات حاصل تھے۔

وفاقی وزیرداخلہ نے نثارعلی خان نے اس ساری صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے سندھ حکومت رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے حق میں نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہی صورتحال رہی تو سندھ میں سے رینجرزکو واپس طلب کرلیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے سندھ حکومت سے اس معاملے پر دو مرتبہ رابطہ کیا تاہم ان کی جانب سے کسی سنجیدہ ردعمل کا اظہارنہیں کیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں