جمعہ, اپریل 18, 2025
اشتہار

رانی مکھرجی کو متعارف کروانے والے فلم پروڈیوسر انتقال کرگئے

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے لیجنڈ فلم پروڈیوسر سلیم اختر 82 برس کی عمر میں ممبئی میں انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ فلم پروڈیوسر سلیم اخترممبئی کے کوکیلابین دھیرو بھائی امبانی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

سلیم اختر نے 1997 میں اداکاری رانی مکھرجی کو فلم ’راجا کی آئے گی بارات‘ میں متعارف کروایا تھا۔

انہوں نے اداکارہ تمنا بھاٹیا کے ساتھ فلم ’چاند سا روشن چہرہ‘ 2005 میں پروڈیوس کی تھی۔

انہوں نے متعدد فلمیں پروڈیوس کیں جن میں 1980 اور 90 کی ’پھول اور انگارے‘۔ ’قیامت‘۔ ’لوہا‘۔ اور ’بٹوارہ‘ شامل ہیں۔

 سلیم اختر کے پسماندگان میں اہلیہ شمع اختر اور بیٹا صمد اختر شامل ہیں۔

بالی ووڈ شخصیات کی جانب سے سلیم اختر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا جارہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں