منگل, مئی 20, 2025
اشتہار

فوج میں فیلڈ مارشل عہدہ کیا ہوتا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی فوج میں فیلڈ مارشل عہدہ کیا ہوتا ہے؟

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی کی منظوری دی گئی جس کے بعد انہیں فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ پاک فوج میں فیلڈ مارشل کا عہدہ کیا ہوتا ہے۔

فیلڈ مارشل مسلح افواج کا اعلیٰ ترین عہدہ ہے، جو حکومت کی طرف سے آرمی چیف کو نمایاں خدمات کے اعتراف میں دیا جاتا ہے۔

دوسرے فوجی عہدوں سے ممتاز کرنے کے لیے اسے فائیو اسٹار جنرل "اسٹینڈرڈ رینک اسکیل” کہا جاتا ہے۔ یہ عہدہ جنرل سے بھی اوپر ہوتا ہے اور خصوصاً اُن افسروں کو ملتا ہے، جو جنگوں میں غیر معمولی خدمات انجام دیتے یا ملکی دفاع میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ فیلڈ مارشل کا یہ اعزاز مسلح افواج میں غیر معمولی اور مثالی قیادت پر دیا جاتا ہے۔

فوجی دنیا میں سب سے اعلیٰ اور باوقار عہدہ سمجھے جانے والے فیلڈ مارشل کے رینک کو عالمی تاریخ میں خاص مقام حاصل ہے۔ یہ رینک جنگی مہارت، قومی خدمات اور عسکری قیادت میں غیر معمولی کارکردگی کا اعتراف ہے۔

فیلڈ مارشل ایک تاریخی، اعزازی اور اعلیٰ فوجی رینک ہے، جو اکثر ملکوں کی بری فوج میں سب سے بڑا عہدہ ہے۔ یہ عہدہ یورپی فوجی روایات سے نکلا ہے۔

خاص طور پر برطانیہ، فرانس اور جرمنی کی افواج، برطانوی فوج میں اسے فیلڈ مارشل جبکہ جرمنی میں یہ عہدہ جنرل فیلڈ مارشل کہلاتا ہے۔ بھارت اور روس میں بھی یہ عہدہ موجود ہے۔

پاکستان کی تاریخ میں اس سے قبل فیلڈ مارشل کا عہدہ صرف سابق فوجی صدر ایوب خان کے پاس رہا ہے۔

حکومت کی جانب سے عہدہ ملنے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے اپنی ترقی اور عہدے کو شہدا، غازیوں اور جوانوں کے نام کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں پاکستان کے شہری علاقوں پر بزدلانہ حملوں کا پاک فوج نے جنرل عاصم منیر کی قیادت میں آپریشن بنیان مرصوص معرکہ حق کے ذریعہ دندان شکن جواب دے کر دن میں تارے دکھا دیے تھے اور مغرور بھارت کو چند گھنٹوں میں گھٹنے ٹیکنے اور جنگ بندی کرنے پر مجبور کر دیا تھا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں