جمعرات, جون 18, 2026
اشتہار

کشمور سے اغوا کئے گئے مغوی کی رہائی کے لئے لواحقین سے 30 لاکھ روپے تاوان طلب

اشتہار

حیرت انگیز

کشمور : ڈاکوؤں نے کشمور سے اغوا کئے گئے مغوی کی رہائی کے لئے لواحقین سے تیس لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کرتے ہوئے پانچ دن کی ڈیڈ لائن دے دی۔

تفصیلات کے مطابق کشمور میں ڈاکو راج قائم ہے ، ڈاکو لوگوں کو اٹھاکر لے جارہے ہیں اور انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

اغوا کاروں نے ایک مغوی کے اہلخانہ کو فون کرکے تیس لاکھ روپے تاوان طلب کیا اور کہا کہ پانچ دن میں رقم کا بندوبست کرو۔

اہلخانہ کی جانب سے ڈاکوؤں سے کہا گیا کہ مغوی یتیم ہے، مزدوری کر کے پیٹ پالتا ہے تو ڈاکوؤں نے کال کاٹ دی۔

دوسری جانب کشمور میں ڈاکو راج سے پریشان شہریوں کا صبر جواب دے گیا ہے ، کشمور میں دو بچوں اور ایک خاتون سمیت بارہ افراد کی بازیابی کیلئے قومی شاہراہ پر دھرنا تیسرے روز میں داخل ہوگیا۔

سڑک کےدونوں ٹریکس بند ہیں، جہاں سینکروں گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں، مظاہرین کاکہنا ہے کہ ان کے پیاروں کی بازیابی تک احتجاج جاری رہے گا۔

سندھ، پنجاب، بلوچستان کے بارڈر پر دھرنے سے کئی دنوں سے زمینی رابطہ منقطع ہے، مظاہرین نے کشمورمیں فوری آرمی آپریشن کا مطالبہ کیا، دھرنے میں ہندو برادری اور سول سوسائٹی کے ساتھ ساتھ سیاسی اور سماجی تنظیمیں بھی شریک ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں