بدھ, فروری 26, 2025
اشتہار

رنویر الہٰ آبادیہ نے سمے رائنا کے شو میں جانے کی وجہ بتا دی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی یوٹیوبر و پوڈکاسٹر رنویر الہٰ آبادیہ کا یوٹیوبر سمے رائنا کے شو ’انڈیاز گاٹ لیٹنٹ‘ میں جانے سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پیر کے روز بھارتی یوٹیوبر مہاراشٹر سائبر سیل کے ہیڈکوارٹر پہنچے، یوٹیوب شو ’انڈیاز گاٹ لیٹنٹ‘ میں ان کے ریمارکس کے تنازعہ کے بعد وہ پہلے بار عوامی مقام پر آئے، رنویر کے علاوہ یوٹیوبر آشیش چنچلانی کو بھی مہاراشٹر سائبر سیل ہیڈکوارٹر میں دیکھا گیا۔

خبر رساں ایجنسی نے مہاراشٹر سائبر سیل کے حوالے سے بتایا کہ آشیش چنچلانی اور رنویر الہ بادیا نے مہاراشٹر سائبر سیل کے حکام سے خود رابطہ کیا تھا جہاں دونوں سے  گھٹیا ریمارکس سے متعلق پوچھ گچھ کی گئی۔

رنویر الہ بادیہ کو قتل کی دھمکیاں، یوٹیوبر موبائل بند کرکے غائب

بھارتی میڈیا رپوٹس کے مطابق رنویر نے تفتیشی افسر کے سامنے اپنے متنازع بیان دینے سے متعلق اپنی غلطی کا اعتراف کیا اور کہا کہ میں ’انڈیاز گاٹ لیٹنٹ‘ شو میں اس لیے گیا تھا کیونکہ سمے رائنا میرا دوست ہیں۔

رنویر نے تفتیشی افسر کو دیئے گئے بیان میں کہا کہ میں نے سمے کے شو ہر جانے کے لیے پیسے نہیں لیے تھے، ہم یوٹیوبرز کا ایک دوستی کا تعلق ہے اس لیے ہم ایک دوسرے کے شو میں جاتے رہتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ranveer Allahbadia (@beerbiceps)

واضح رہے کہ یوٹیوبر رنویر الہٰ آبادیہ رواں ماہ کے آغاز میں یوٹیوب شو ’انڈیاز گاٹ لیٹنٹ‘ میں والدین سے متعلق متنازع بیانات دینے کے بعد شدید تنقید کی زد میں آ گئے تھے۔

یہ متنازع واقعہ کامیڈین سمے رائنا کے یوٹیوب شو میں پیش آیا جہاں رنویر الہٰ آبادیہ کے ساتھ ساتھ یوٹیوبر اشیش چنچلانی، اپوروا مکھیجا اور کامیڈین جسپریت سنگھ شامل تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں