جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

متنازع شو نے رنویر الہ آبادیہ کی ذاتی زندگی کو بھی متاثر کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

مشہور یوٹیوبر اور پوڈکاسٹر رنویر الہ بادیہ المعروف بیئر بائیسپس کے سمے رینا کے شو انڈیاز گاٹ لیٹنٹ میں کیے گئے نازیبا تبصروں اور مذاق نے ان کی ذاتی زندگی کو بھی متاثر کردیا۔

سوشل میڈیا پر اُس وقت ہنگامہ برپا ہوا جب الہ بادیہ نے والدین سے متعلق ایک توہین آمیز سوال کیا، اس سوال کے بعد سے یوٹیوبر کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا جس کے بعد انہوں نے اپنے کیے پر معافی مانگی۔

بیئر بائیسپس کے متنازع سوال پر نہ صرف سامعین بلکہ شریک ججز سمے رینا، آشیش چنچلانی اور اپوروا مکھیجا بھی حیران رہ گئے تھے۔ سمے رینا نے فوراً ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا، ’یہ کیا بکواس ہے؟‘

تاہم اب بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ افواہیں زیرگردش ہیں کہ رنویر الہ بادیہ کی گرل فرینڈ بھی انہیں چھوڑ کر چلی گئیں ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رنویر اور ان کی گرل فرینڈ نکّی شرما کے درمیان علیحدگی ہوگئی، اگرچہ دونوں نے کبھی اپنے تعلقات کی تصدیق نہیں کی لیکن وہ طویل عرصے سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nikki (@nikkisharmaofficial)

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ رنویر نے نکّی کو انسٹاگرام سے ان فالو کر دیا ہے، تاہم نکی اب بھی انہیں فالو کررہی ہیں، جس کے بعد یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ دونوں کے درمیان تعلقات ختم ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ اس واقعے کے بعد رنویر، سامے رائنا اور شو کے دیگر ججز، اشیش چنچلانی، جسپریت سنگھ اور اپوروا مکھیجا کے خلاف پولیس شکایت درج کروائی گئی۔

اپنے خلاف شدید ردِ عمل کے بعد رنویر نے ایک ویڈیو بیان جاری کیا اور اپنے متنازع بیان پر معذرت کی، انہوں نے کہا تھا میرا تبصرہ ناصرف غیر مناسب تھا بلکہ مضحکہ خیز بھی تھا۔ کامیڈی میرا شعبہ نہیں، میں صرف معافی مانگنے آیا ہوں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں