منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

کوہلی کے فیصلے پر رنویر سنگھ کا ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی اداکار رنویر سنگھ نے ویرات کوہلی کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ کی کپتانی سے دستبردار ‏ہونے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ردعمل دیتے ہوئے رنویر سنگھ نے ویرات کوہلی کو کرکٹ کا ‏کنگ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ کنگ ہمیشہ کنگ رہتا ہے۔

رنویر سنگھ نے پیغام کے ساتھ تاج اور دل کی ایموجی بھی شیئر کی۔

ایک اور اداکار نکول مہتا نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سر! بہت شکریہ، آپ نے بھارتی ٹیم کو اب ‏تک کی بہترین ٹیم بنایا ہے۔

مایہ ناز بیٹر ویرات کوہلی نے ٹی ٹوینٹی کے بعد ٹیسٹ کی کپتانی بھی چھوڑ دی۔ سابق کپتان ‏ویرات کوہلی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹیسٹ کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کیا، ‏واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بورڈ کی جانب سے انہیں ون ڈے کی کپتانی سے ہٹا کر روہت شرما کو ‏نیا کپتان بنایا گیا تھا۔

ویرات کوہلی نے 7 سال تک بھارتی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کی، وہ بھارت کی ٹیسٹ کی تاریخ کے ‏کامیاب ترین کپتان تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں