ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

رنویر سنگھ نے والدہ کی بالیاں چرا لیں

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار رنویر سنگھ نے فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ کیلیے والدہ کی بالیاں چرا لیں۔

رنویر سنگھ بہت جلد اداکارہ عالیہ بھٹ کے ساتھ ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ میں نظر آئیں گے۔ فلم کا آفیشل ٹیزر جاری کر دیا گیا جس کے بعد دونوں فنکار اس کی تشہیر میں مصروف ہیں۔

فلم کے ٹیزر میں کوئی ڈائیلاگ شامل نہیں ہے بلکہ بیک گراؤنڈ میں گانا ’تم کیا ملے‘ سنا جا سکتا ہے جو معروف گلوکار اریجیت سنگھ نے گایا ہے۔

- Advertisement -

اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رنویر سنگھ نے بالیاں پہن رکھی ہیں جس کے بارے میں انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ یہ میری والدہ کی بالیاں تھیں جو میں نے چرا لیں، لیکن اس کے بدلے میں، میں نے اُنہیں اچھی بالیاں لا کر دیں۔

عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ نے فلم ’گلی بوائے‘ میں ایک ساتھ اسکرین شیئر کی تھی اور اب فلمساز کرن جوہر کی فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ میں خوبصورت کیمسٹری شیئر کرنے کیلیے تیار ہیں۔ فلم میں ان دونوں کے علاوہ دھرمیندر، جیا بچن اور شبانہ اعظمی بھی جلوہ گر ہوں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں