ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

رنویر سنگھ کی فلم کے ساتھ پہلے دن کیا واقعہ ہوا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: رنویر سنگھ کی فلم ریلیز ہوتے ہی خبروں‌ کی زینت بن گئی، فلم سے متعلق سوشل میڈیا پر بحث جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلاک بسٹر فلموں کے لیے مشہور روہت شیٹھی کی نئی فلم سمبا 28 دسمبر کو دنیا بھر میں ریلیز ہوئی، جو تیزی سے خبریں بٹور رہی ہے.

فلم نے پہلے دن 20.72 کروڑ کا بزنس کیا، جو ایک اچھا آغاز  ہے، تجزیہ کاروں کے مطابق آئندہ چند روز میں فلم کے بزنس میں مزید اضافہ ہوگا.

رنویر سنگھ کی اس فلم میں‌ سارہ علی خان ان کے ساتھ جلوہ گر ہوئی ہیں، جب کہ اجے دیوگن اور اکشے کمار مختصر کردار میں‌ نظر آئے. فلم معروف فلم ساز کرن جوہر کی پیش کش ہے.


مزید پڑھیں: سال 2018: خانز ہوئے خاک، بالی وڈ کو نئے بادشاہ مل گئے


فلم نے انٹرنیشنل مارکیٹ میں‌ بھی اچھا آغاز کیا، پہلے دن فلم نے 13.14 کروڑ کمائے ہیں، توقع کی جارہی ہے کہ نئے سال کے تہوار سے فلم کے بزنس کو فائدہ ہوگا.

خیال رہے کہ 21 دسمبر کو شاہ رخ خان کی میگا بجٹ فلم زیرو ریلیز ہوئی تھی، جس میں انوشکا شرما اور اور کترینا کیف میں‌ اہم کردار نبھائے، لیکن یہ فلم باکس آفس پر اپنا جادو جگانے میں‌ ناکام رہی.

یاد رہے کہ اس برس تینوں خانز کو باکس آف پر بری طرح ناکامی کا سامنا کرنا پڑا.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں