بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

دپیکا کی ساس نے اپنی تین ماہ کی پوتی کو حیرت انگیز تحفہ دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ پیکا پڈوکون کی ساس انجو بھونانی نے اپنی تین ماہ کی پوتی دعا پڈوکون سنگھ کو حیرت انگیز تحفہ دے دیا۔

بالی ووڈ کے معروف اداکار رنویر سنگھ کی والدہ اور دعا کی دادی انجو بھونانی نے پوتی کی پیدائش کے 3 ماہ مکمل ہونے پر اپنے سر کے بال عطیہ کر کے سب کی توجہ حاصل کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رنویر سنگھ کے ایک فین پیج نے اداکار کی والدہ انجو بھوانی کی انسٹاگرام اسٹوریز کے اسکرین شاٹس شیئر کیے جس میں انہوں نے اپنی پوتی کے لیے بال عطیہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

انجو بھوانی نے خوشی خوشی اپنے کٹے ہوئے بالوں کی چوٹیوں کی تصویر بھی شیئر کی ساتھ ہی انہوں نے ایک نوٹ بھی لکھا ہے، کہا کہ میری پیاری دعا کو 3 ماہ مکمل ہونے پر مبارکباد۔

انجو بھوانی نے لکھا کہ اس خاص دن پر محبت اور امید کے ساتھ جہاں ہم دعا کی بڑے ہونے کی خوبصورتی اور خوشیوں کا جشن منارہے ہیں وہیں اچھائی اور رحم دلی کی طاقت کو بھی یاد رکھے ہوئے ہیں، امید کرتی ہوں کہ یہ چھوٹا سا اقدام، مشکلات سے گزرنے والے کسی فرد کی زندگی میں سکون اور اعتماد لائے گا۔

دادی انجو بھوانی کا اپنی پوتی کی خوشی میں دل کو چھو لینے والا یہ اقدام تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا جسے دیکھنے والے صارفین اس اقدام کو سہراتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

خیال رہے کہ دیپیکا اور رنویر سنگھ 14 نومبر 2018 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور شادی کے 6 برس بعد ان کے ہاں 8 ستمبر کو بیٹی کی پیدائش ہوئی، اداکارہ نے اپنی بیٹی کا نام دعا پڈوکون سنگھ رکھا ہے۔

اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے بیٹی کی پیدائش کے تقریباً 2 ماہ بعد دیوالی کے موقع پر اس کی پہلی تصویر شیئر کی جس میں خوبصورت فراک اور پاجامے میں ملبوس ننھی پری کے صرف پیر نظر آرہے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں