ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار رنویر سنگھ نے اپنی اہلیہ اور مشہور اداکارہ دپیکا پڈوکون کے کھانا پکانے سے متعلق مداح کے سوال کا دلچسپ جواب دیا ہے۔
رنویر سنگھ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر مداحوں کے سوالات کے جواب دیے۔ رنویر سنگھ سے ایک فین نے پوچھا کہ کیا وہ دپیکا پڈوکون کے ہاتھوں سے بنے کھانے کو پسند کرتے ہیں؟ اس پر اداکار نے دپیکا کی کھانا پکانے کی مہارت بتا دی۔
فلم ”83“ کے اداکار رنویر سنگھ نے لکھا کہ میں اہلیہ کے ہاتھوں سے بنا کھانا بہت پسند کرتا ہوں، دپیکا ایک لاجواب باورچی ہیں۔ رنویر سنگھ نے اپنے جواب میں دپیکا پڈوکون کو بھی ٹیگ کیا ۔
فلم ”گہرائیاں“ کی اداکار نے شوہر کے جواب پر فوراً ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ”آپ کس بات کے لیے اتنا مکھن لگا رہے ہیں۔“
خیال رہے کہ رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون بالی وڈ کی معروف جوڑی ہیں۔ انہوں نے 2018 شادی کی۔ رنویر سنگھ نے حال ہی میں فلم ”83“ اور دپیکا پڈوکون نے فلم ”گہرائیاں“ میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ دونوں کی فلموں کو کافی پسند کیا گیا۔