تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

رنویر کا دپیکا کی والدہ سے متعلق دلچسپ انکشاف

بالی ووڈ کے معروف اداکار رنویر سنگھ نے اہلیہ و اداکارہ دپیکا پڈوکون کی والدہ سے معتلق سے متعلق دلچسپ انکشاف کردیا۔

بھارتی ٹی وی شو ’کافی ود کرن‘ میں گفتگو کرتے ہوئے بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ کا کہنا ہے کہ اہلیہ دپیکا کی والدہ نے ان کے فیشن سینس کو قبول کرنے میں کافی وقت لگایا۔

رنویر سنگھ نے کہا کہ ‘شادی کے شروع میں مجھے دپیکا کی فیملی کے ساتھ کافی مشکل سے ایڈجسٹ ہونا پڑا’، اس کے علاوہ رنویر نے اپنے کپڑوں پر دپیکا کی والدہ کی جانب سے دیے جانے والے ردعمل کا بھی بتایا۔

انہوں نے کہا کہ ‘میں اب بھی خود کو ان کی نظر میں بہتر بنانے کا کام کر رہا ہوں، اب میرے دو وارڈ روبز ہیں، جب میں اپنے سسرال جاتا ہوں تو سادے کپڑے پہنتا ہوں جیسے کہ جینز کے ساتھ سفید ٹی شرٹ’۔

رنویر سنگھ نے کہا کہ ‘شروع میں آنٹی نے میرے کپڑوں کو دیکھ کر کہا تھا کہ یہ کیا ہے، یہ کون ہے، شروع میں مجھے ان کا دل جیتنے میں بہت وقت لگا لیکن اب وہ میری ماں جیسی ہیں ‘۔

واضح رہے کہ رنویر سنگھ بالی وڈ کے وہ چلبلے اداکار ہیں جو اکثر اپنے کپڑوں کے اسٹائل کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں، رنویر کے کپڑوں کا انتخاب اتنا انوکھا ہوتا ہے کہ میڈیا باقاعدہ ان کے انٹرویوز لیتا ہے اور سوشل میڈیا پر بھی ان کے پہناوے کے خوب چرچے ہوتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -