جمعرات, مارچ 6, 2025
اشتہار

معروف اداکارہ سونا اسمگل کرتے ہوئے گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں بنگلورو کے ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹلیجنس (ڈی آرآئی) نے سونے کی اسمگلنگ کے معاملے میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے کنڑ اداکارہ رانیا راؤ کو گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹلیجنس نے کیمپ گوڑا ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران اداکارہ کے قبضے سے 14.8 کلوگرام سونا ضبط کیا۔

رپورٹس کے مطابق اداکارہ رانیا راؤ اپنے مسلسل غیر ملکی دوروں کے باعث ڈی آر آئی کی نظر وں میں تھیں۔ وہ 3 مارچ کی رات دبئی سے ایمیریٹس کی فلائٹ سے بنگلورو پہنچی تھی۔

ڈی آر آئی کے افسران کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے زیادہ تر سونا اپنے جسم میں پہنا ہوا تھا۔ ساتھ ہی انہوں نے اپنے کپڑوں میں گولڈ بارس (سونے کی چھڑیں) چھپا رکھی تھیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ رانیا ایک آئی پی ایس کی بیٹی ہے، جو حال میں کرناٹک پولیس کے ہاؤسنگ کارپوریشن کے ڈی جی پی کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

ڈی آر آئی کے مطابق ایئرپورٹ پہنچنے پر رانیا راونے خود کو ڈی جی پی کی بیٹی بتایا تھا اور خود کو گھر ڈراپ کرنے کے لیے مقامی پولیس اہلکاروں کو بلا رہی تھیں۔

ڈی آر آئی کی جانب سے اس چیز کی بھی تحقیقات کی جارہی ہیں کہ آیا ان پولیس اہلکاروں کی اسمگلنگ نیٹ ورک میں کوئی شمولیت تھی یا انجانے میں ان کا استعمال کیا جا رہا تھا۔

ڈی آر آئی کے مطابق نوٹ کیا گیا تھا کہ رانیا نے گزشتہ 15 دنوں میں چار بار دبئی کا سفر کیا تھا، جس پر ایجنسی کو شک ہوا اور ان کی سرگرمیوں پر نظر رکھنا شروع کردی گئی۔

نیل نتن مکیش کا کترینہ کیف سے دشمنی کا انکشاف

ڈی آر آئی نے اداکار کی سرگرمیوں پر نظر رکھنی شروع کردی۔ ایجنسی کو خفیہ جانکاری ملی کہ وہ اپنے ساتھ بڑی مقدار میں سونا لے کر دبئی سے بنگلورو آ رہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں