اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

راؤ انوار دوبارہ ایس ایس پی ملیر تعینات

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: راؤ انوار کو دوبارہ ایس ایس پی ملیر کے عہدے پر بحال کردیا گیا ہے، انہیں سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن کی گرفتاری کے بعد معطل کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق خواجہ اظہار کی گرفتار ی کے بعد 19 نومبر کو معطل ہونے والے ایس ایس پی کو 48 روز بعد ایس ایس پی ملیر کا عہدہ پھر واپس مل گیا جس کا نوٹی فیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔


پڑھیں: ’’ معطل ایس ایس پی راؤ انوار دبئی روانہ ‘‘


آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں راؤ انوار کو دوبارہ ملیر میں بطور ایس ایس پی تعینات کردیا گیا ہے، خواجہ اظہار کی گرفتاری کے بعد وزیر اعلیٰ کے احکامات کی روشنی میں انہیں معطل کیا گیا تھا۔

notification

اس موقع پر راؤ انوار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی، دہشت گردی اور پولیس ٹارگٹ کلنگ میں ملوث افراد کو جلد سے جلد گرفتار کیا جائے گا‘‘۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کے اڈوں بھتہ خوروں کے خلاف آپریشن اولین ترجیح ہے، ان کا خاتمہ جلد کردیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں