بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

زیر تعمیر شاہراہیں رمضان سے قبل مکمل کرنے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں جاری ترقیاتی کاموں کو ماہ رمضان کی آمد سے قبل مکمل کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

وزیراعلیٰ سندھ کراچی ڈیولپمنٹ پیکج سےمتعلق اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں وزیر بلدیات، چیف سیکریٹری سندھ، سیکریٹری خزانہ، چیئرمین پلاننگ اینڈڈیولپمنٹ، ڈی آئی جی ٹریفک، سیکریٹری بلدیات اور کمشنر کراچی سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حسن اسکوائر سے نیپا تک 55 فیصد سڑک مکمل ہو گئی ہے جس میں نکاسی آب کی لائنیں بھی ڈالی گئی ہیں بقیہ 45 فی صد کام بھی جلد مکمل کرلیا جائے گا جب کہ یونیورسٹی روڈ پر این ای ڈی سے صفورہ تک 45 فیصد کام مکمل ہوگیا ہے اور طارق روڈ بھی مکمل کر لی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ تینوں پراجیکٹس پر کام کی رفتار سے مطمئن نہیں ہوں اس لیے 24 گھنٹے بلا تعطل کام کر کے ان پراجیکٹس کو ماہ رمضان سے قبل مکمل کرلیا جائے تاکہ اس مبارک مہینے میں ٹریفک جام کا مسئلہ نہ رہے اور روزہ داروں کو تکلیف نہ پہنچے۔

وزیراعلٰی سندھ نے ڈی آئی جی ٹریفک کوہدایات جاری کیں کہ طارق روڈ پر واقع پارکنگ عمارت کو کھلا جائے کیوں کہ شکایات موصول ہو رہی ہیں کہ بلڈنگ کی پارکنگ کے بجائے سڑک اور فٹ پاتھ پر پارکنگ کی جا رہی ہے جس کے باعث روڈ جام رہتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں