پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے پلیٹس کم ہوئے نہ کوئی جہاز آیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’آف دی ریکارڈ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں وہ اپنی عدالتوں کے ذریعے انصاف لیں گے، انہیں اگر ڈیل کرنا ہوتی تو امریکا کے بجائے اپنے لوگوں کے ساتھ کرلیتے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ڈیل کرنا ہوتی تو 15 ماہ جیل میں گزارنا ہی نہ پڑتے، بانی پی ٹی آئی واضح کہہ چکے ہیں وہ عدالتوں کے ذریعے رہا ہوں گے۔
رؤف حسن نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ڈیل کرکے بیرون ملک جانا ہی نہیں ہے، انہیں جانتا ہوں وہ ڈیل والی شخصیت ہی نہیں ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کی بانی پی ٹی آئی سے متعلق ٹرمپ سے بات ہوئی تھی، انہیں ریپبلکن رہنماؤں نے یقین دہانی بھی کروائی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جلسوں اور احتجاج کے ذریعے موبلائزیشن کررہے ہیں، ہماری تحریک کا واحد ایجنڈا بانی پی ٹی آئی کو رہا کروانا ہے۔
رؤف حسن نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے جو اقدامات کرنے ہیں وہ صوابی جلسے میں طے کیا جائے گا، گنڈاپور تحریک کو لیڈ کریں گے، 9 تاریخ کو تحریک کے خدوخال بتائے جائیں گے، قائل ہوں کہ بات چیت کے دروازے بند نہیں کرنے چاہئیں۔
پی ٹی آئی رہنما مزید کہا کہ آئینی ترمیم کو نہیں مانتے، 26ویں ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے۔